You are currently viewing معدے کی تیزابیت اور اس کا علاج | symptoms of acidity in stomach and treatment | Hakeem muhammad ismail

معدے کی تیزابیت اور اس کا علاج | symptoms of acidity in stomach and treatment | Hakeem muhammad ismail

سینے کی جلن ، سینے کا درد، متلی ، قے آنا ، ڈکار ، ہچکی، گلے کی خراش اور درد ، کھانسی ، سانس میں مشکل ، گلا بیٹھ جانا یا آواز کا بھاری ہونا ، چکر آنا ، سر درد، بلغم کا گلے میں گرنا ، ناک سے پانی آنا ، چھینکیں آنا ، ناک میں غدودوں کا بننا ، منہ یا زبان میں چھالے ہونا ،

زبان جلنا ، منہ میں زیادہ لعاب آنا ، مسوڑھوں سے خون آنا ، دانتوں میں کیڑا لگنا، اور ٹوٹنا ان ساری علامات کی سب سے بڑی وجہ معدے کی تیزابی رطوبتوں کا اوپر گلے میں آنا ہے ۔ تیزابی رطوبتیں اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو جلاتی ہیں جس کی وجہ سے گلے ، ناک او رمنہ کی اندرونی دیواریں زیادہ رطوبتیں خارج کرتی ہیں جسے ہم ریشہ کہتے ہیں معدے کے اوپر والے حصے سے مسلسل رطوبتیں خوراک کی نالی کے ذریعے گلے میں آتی رہتی ہیں جن کو ہم وقفے وقفے سے نگل لیتے ہیں یہ ایک نارمل عمل ہے کیونکہ معدے کے اوپر والے حصے میں تیزاب بنانے والے غدود نہیں ہوتے اس لئے اس عمل سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوتا ۔ عام طور پر خوراک دانتوں سے چبانے کے بعد خوراک کی نالی کے ذریعے معدے میں داخل ہوتی ہے ۔ یہاں معدہ اس خوراک کی تیزابی رطوبتوں کے ساتھ مکس کرتا ہے اور پیس دیتا ہے ۔ اس کے بعد خوراک چھوٹی آنت میں آہستہ آہستہ داخل ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔ زیادہ سخت خوراک ہونے کی صورت میں معدہ زیادہ تیزاب بناتا ہے تاکہ سخت خوراک کو نرم کیا جا سکے زیادہ سخت خوراک کی وجہ سے معدہ بعض اوقات تھک بھی جاتا ہے اور درد بھی کرتا ہے اور بعض اوقات کام کرنا چھوڑ دیتا ہے جس کی وجہ سے خوراک کی چھوٹی آنت میں منتقلی کم ہو جاتی ہے اور تب بھی معدے کی حرکت کم ہو جاتی ہے ۔ تیزابی رطوبتیں معدے کے اوپر والے حصے کا رخ کرتی ہیں جہاں تیزاب نہیں بنتا اور جہاں بھی تیزاب جائے گا وہاں چیزوں کو جلائے گا ۔ عام حالات میں معدے کی اس سے رطوبتیں مسلسل اوپر جاری ہوتی ہیں جب تیزابی رطوبتیں خوراک کی نالی سے گزرتی ہیں تو جلن اور سینے میں درد پیدا کرتی ہیں جب گلے میں پہنچتی ہیں تو گلے کی دیواروں کو جلاتی ہیں جس کی وجہ سے گلا درد کھانسی ، آواز کا بھاری ہونا اور زیادہ ریشہ بننے جیسی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں ۔ جب گلے میں یہ تیزابیت پہنچتی ہے تو گیس بن جاتی ہے جب یہ کان کی نالی سے کان میں پہنچتی ہے تو کان میں خارش ہوتی ہے اور بعض اوقات چکر آتے ہیں ۔ جب یہ گلے کی دیواروں سے ہوتی ہوئی ناک میں پہنچتی ہے تو چھینکیں ، ناک سے پانی کا اخراج جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں سر اس وقت پکڑا جاتا ہے جب تیزابی گیس ناک کی چھت کو چھوتی ہے۔ جب یہ تیزابی رطوبتیں منہ میں داخل ہوتی ہیں تو منہ کی جلن ، زبان کی جلن ، زبان اور منہ کے چھالے ، منہ کا ذائقہ خراب ہونا ، دانتوں کو کیڑا لگنا اور مسوڑھوں سے خون آنا جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں

Heartburn, chest pain, nausea, vomiting, belching, hiccups, sore throat and pain, cough, difficulty breathing, sore throat or heavy voice, dizziness, headache, mucus in the throat, Runny nose, sneezing, formation of glands in the nose, blisters in the mouth or tongue,
Burning of the tongue, excessive salivation in the mouth, bleeding gums, tooth decay, and rupture are the most common causes of acidic secretions from the stomach to the throat. Acidic fluids burn everything that gets in their way, causing the inner walls of the throat, nose, and esophagus to secrete more fluid, which we call fiber, from the upper part of the stomach into the esophagus. This is a normal process because there are no acid-forming glands in the upper part of the stomach, so this process does not harm us. Food usually enters the stomach through the esophagus after chewing with teeth. Here the stomach mixes and grinds this food with acidic fluids. Then food begins to enter the small intestine slowly. In case of more strict food, the stomach makes more acid to soften the hard food. Due to the hard food, the stomach sometimes gets tired and painful and sometimes it stops working due to which Transfer of food to the small intestine is reduced and even then the movement of the stomach is reduced. Acidic fluids go to the upper part of the stomach where no acid is formed and wherever the acid goes it will burn things. Under normal circumstances, gastric secretions are constantly released upwards. When acidic fluids pass through the esophagus, they cause irritation and chest pain. When they reach the throat, they burn the walls of the throat, causing sore throat and cough. Symptoms include heaviness of the voice and excessive fiber. When this acid reaches the throat, it becomes gas. When it reaches the ear through the ear canal, the ear becomes itchy and sometimes dizzy. When it reaches the nose through the walls of the throat, symptoms such as sneezing and runny nose appear. The head is caught when the acid gas touches the roof of the nose. When these acidic fluids enter the mouth, symptoms such as mouth irritation, tongue irritation, tongue and mouth blisters, bad taste in the mouth, tooth decay and bleeding gums appear.

ہم نے دیکھا کہ معدہ کے کام میں رکاوٹ کتنی بیماریوں کو جنم دے سکتا ہے ۔ اب ہم دیکھیں گے کون سی ایسی چیزیں ہیں جو معدے کو سست کرتی ہیں یا اس میں تیزابیت بڑھاتی ہیں ۔ اگر تیزابیت زیادہ بھی ہے اور معدہ صحیح طریقے سے کام کر رہا ہے تب بھی یہ تیزابیت اوپر کی طرف حرکت نہیں کرے گی بلکہ تیزابیت چھوٹی آنت میں داخل ہوتی رہے گی ۔لیکن جیسے ہی معدہ کام کرنا کم کرتا ہے تیزابیت فوراً اوپر کی طرف اٹھ کر اوپر بیان کی ہوئی علامات کا سبب بنتی ہے ۔ نیم گرم یا گرم پانی اور مشروب معدے کی حرکت کو تیز کرتے ہیں جیسے ہی معدہ کام کرنا شروع کر دیتا ہے تیزابیت اوپر جانے کی بجائے چھوٹی آنت کی طرف حرکت کرتی ہے جس کی وجہ سے طبیعت پر بوجھ کم ہو جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی چیزیں معدے کے افعال کو سست کرتی ہیں اور طبیعت پر سارا دن بوجھ زیادہ ہوتا ہے سارا دن تیزاب کو اوپر اٹھنے کا موقع کم ملتا ہے کیونکہ جسم کی حرکت کی وجہ سے معدہ بھی حرکت میں رہتا ہے اور تیزابیت چھوٹی آنت کی طرف رواں دواں رہتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ لوگ صبح اٹھ کر گلے سے بلغم نکالتے نظر آتے ہیں ۔ کسی چیز کو کھانے یا پینےکو جی نہ کرنے کا سبب صبح صبح معدے کا کام نہ کرنا ہے ۔ اس لئے رات کو سوتے وقت اور صبح اٹھ کر اگر گرم گرم پانی 3/2 حصہ اور تھوڑا دودھ کو مکس کر کے پی لیا جائے تو یہ ساری علامات ظاہر نہیں ہوتیں اور صبح اٹھ کر کچھ کھانےکو جی بھی کرتا ہے صبح کے ناشتہ کی بہت اہمیت ہے کیونکہ خالی معدے کی وجہ سے تیزابیت بڑھ جاتی ہے دوسری وجہ یہ ہے کہ سارا دن کام کیلئے ہمارے اعصاب کو وٹامن اور نمکیات چاہیے ہوتے ہیں ۔اور اگر ہم توانائی کیلئے اپنی جمع شدہ توانائی پر انحصار کرتے ہیں تو وٹامن اور نمکیات تو بہر حال ہمیں تازہ ہی حاصل کرنے ہوں گے خوراک میں وٹامن ہمیں تیل ، انڈے ، سبزیوں ، فروٹ ، ڈرائی فروٹ ،
چھلکے والی دالوں اور دلیہ سے ملتے ہیں ۔ ان تمام چیزوں کو استعمال کر کے ہم اپنے اعصاب مضبوط رکھ سکتے ہیں جس کی وجہ سے نظام ہضم مضبوط ہوتا ہے زیادہ پتلا دودھ معدے کو فعال بناتا ہے جس کی وجہ سے تیزابیت میں کمی آتی ہے جبکہ خالص دودھ آسانی سے ہضم نہیں ہوتا اور بلغم کا سبب بنتا ہے ۔ عام طور پر جو روٹی ہمیں ملتی ہے اس کے آٹے میں گندم کا چھلکا نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے ہمارا معدہ اس کو اچھے طریقے سے ہضم نہیں کر سکتا یہی وجہ ہے اگر روٹی کھانے کے دو گھنٹے بعد بھی قے آئے تو روٹی جیسی کھائی ہوتی ہے ویسی ہی باہر آتی ہے اس کی بڑی وجہ روٹی کو اچھے طریقے سے نہ چبانا بھی ہے یہی وجہ ہے کہ بچے اور بوڑھے جن کے دانت نہیں ہوتے یا کم ہوتے ہیں اس کا شکار زیادہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر بچوں میں تھوڑا بخار بھی ہو جاتا ہے اور روٹی کو خوراک سے الگ کرنے سے ان کا بخار ٹھیک ہو جاتا ہے ۔ گندم کا دلیہ اگر زیادہ پانی میں پکایا جائے اور اس کے اندر دو چمچ کوکنگ آئل ڈال کر شکر یا دو تین کیلوں کو میش کر کے کھایا جائے تو یہ ناشتے میں توانائی کا بہترین ذریعہ ہے کیونکہ گندم کے چھلکے میں وہ اجزاء ہوتے ہیں جو ہماری بڑی آنت کیلئے نہایت ہی مفید ہیں جس کی وجہ سے قبض سے بھی بچا جاسکتا ہے سگریٹ نوشی ، اسپرین ، شراب ، زیادہ تر درد کی دوائیں ، کافی ، چائے ،دودھ ، پتی ، دودھ سوڈا ، بوتل او ر ٹھنڈے مشروب ہمارے معدے کے افعال یعنی معدے کی حرکت ، اس کی رطوبتوں کے اخراج اور خوراک کے ہضم ہونے کے عمل کو متاثر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اگر مریض کو ان چیزوں سے دور رکھا جائے تو وہ معدے کے امراض سے جلدی ٹھیک ہو جاتے ہیں جب بھی ہم کوئی سخت چیز مثلاً روٹی ، کم گلی ہوئی دال زیادہ چکنائی والی چیزیں استعمال کرتے ہیں تو معدے کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اور اس وقت وہ جسم سے عام حالات کی نسبت چھ سے آٹھ گنا زیادہ خون اپنی طرف کھینچ لیتا ہے چنانچہ ایسی چیزیں کھانے کی وجہ سے ہمیں کمزوری کا احساس ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ دل کے امراض میں مبتلا لوگوں اور جن کو بخار ہوتا ہےانہیں سخت چیزوں سے پرہیز بتاتے ہیں ۔ ہمیں تمام لوگوں کو بتانا چاہیے کہ پتلی چیزیں مثلاً یخنی ، دلیہ زیادہ پانی ملا دودھ ہمارے معدے اور ہماری صحت کیلئے زیادہ اچھے ہیں کیونکہ یہ بآسانی ہضم ہو جاتے ہیں اور ہمارے معدے کے افعال کو خراب نہیں کرتےکچی سبزیاں یا سٹیم کی ہوئی سبزیاں آسانی سےہضم ہو جاتی ہیں جبکہ ہماری روایتی طریقوں سے بنی سبزیاں ہمارے نظام ہضم کو خراب کرتی ہیں ہمارے روایتی طریقوں سے بنے کھانوں میں غذائیت جل جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مرچ مصالحہ کو اگر ہم کھانے کے آخر میں ڈالیں تو یہ ہمارے ہاضمے کو بہتر کرتا ہے سبزی کو دو طریقوں سے استعمال کیا جائے ۔1. کچی سبزی سلاد کی صورت کی میں بنا کر اس میں ایک دو چمچ کوکنگ آئل ڈالیں اور مرچ مصالحہ ، لیموں ڈالیں تاکہ یہ وٹامن سے بھرپور غذا بن سکے اگر اس کے اندر تھوڑے سے ابلے ہوئے چاول ڈال دئے جائیں تو بھی یہ اچھی غذا بن سکتی ہے ۔ جس سے پیٹ بھی بھرا جاسکتا ہے کیونکہ خالی سلاد کھانے کے بعد بھوک بڑھ جاتی ہے ۔2. سبزیوں کو سٹیم کر کے اس کے اندر آخر میں دو تین چمچ کوکنگ آئل ملا کر ایک لیموں ملا کر اور مرچ مصالحہ چھڑک کر ابلےہوئے چاولوں کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے ۔ سٹیم کی ہوئی سبزیاں اچھے طریقے سے ہضم ہو جاتی ہیں کیونکہ سٹیم کرنے سےسبزیوں کے جو سبزی کے اندر ہی رہتے ہیں ۔ اور ہمارا ہاضمہ بھی بہتر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔قبض بھی ہمارے معدے کے افعال کو متاثر کرتی ہے قبض میں پاخانہ کرنے کیلئے زور نہیں لگانا چاہیے اس کی وجہ سے پاخانہ کرنے والے سوراخ میں زخم بھی ہو سکتا ہے اور بواسیر بھی ہو سکتی ہے ہمارا روایتی لیٹرین سسٹم بھی قبض کرنے کا اہم سبب ہے کیونکہ گھنٹے موڑ کر بیٹھنے سےہمارے گھٹنوں پر بہت بوجھ پڑتا ہے اور کافی تکلیف ہوتی ہے ۔ اس کے بعد کھڑے ہونے سے اکثر چکر بھی آ جاتے ہیں جس کی وجہ سےدل اور جوڑوں کے مریض اور بوڑھے لوگ زیادہ پیشاب اور پاخانہ کرنے سے اجتناب کرتے ہیں جس کی وجہ سے قبض کا مرض ان لوگوں میں عام ہوتا ہے ہم اپنی زندگی کے طور طریقوں کو تبدیل کر کے معدے کی خرابی سے ہونے والی بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں معدے کے افعال کو سمجھنے اور خوراک کے صحیح استعمال ہی سے ہم معدے کی بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں ورنہ ساری عمر سردرد کی دوائیں ، کھانسی کی دوائیں ، تیزابیت کم کرنے والی ، قبض کشا دوائیں ہی استعمال کرتے رہیں گئے ۔ رات سوتے وقت اور صبح اٹھ کر تھوڑا سا دودھ زیادہ پانی مکس کر کے گرم کر کے لے لیں ایسا کرنے سے آپ کے دانت کبھی خراب نہیں ہو ں گے

We looked at how many diseases can interfere with the work of the stomach. Now we will see what are the things that slow down the stomach or increase the acidity in it. Even if the acidity is high and the stomach is working properly, the acidity will not move upwards, but will continue to enter the small intestine. But as soon as the stomach stops working, the acidity rises immediately. Tax causes the symptoms described above. Semi-warm or hot water and drinks speed up the movement of the stomach. As soon as the stomach starts working, the acidity moves to the small intestine instead of going up, which reduces the burden on the body, while cold things move the stomach. Slows down the functions of the body and increases the load on the body throughout the day. There is less opportunity for the acid to rise all day because the stomach also moves due to the movement of the body and the acid flows towards the small intestine. This is why most people wake up in the morning and see mucus coming out of their throats. The reason you don’t want to eat or drink anything is because your stomach doesn’t work in the morning. Therefore, if you drink warm water mixed with 3/2 part and a little milk at bedtime and in the morning, all these symptoms will not appear and you will wake up in the morning and eat something. This is important because an empty stomach increases acidity. Another reason is that our nerves need vitamins and salts to work all day. And if we rely on our stored energy for energy, then vitamins and salts are important. Now we have to get fresh vitamins in the diet. We need oil, eggs, vegetables, fruits, dried fruits,
Peel a squash, grate it and squeeze the juice. By using all these things we can keep our nerves strong which strengthens the digestive system. More diluted milk activates the stomach which reduces the acidity while pure milk is not easily digested and mucus. Causes Usually the bread we get is equal to the absence of wheat husk in the flour. Due to which our stomach cannot digest it properly. This is the reason why if vomiting occurs even after two hours of eating bread, it comes out like bread. The main reason for this is not chewing bread properly. This is also the reason why children and the elderly who do not have or have less teeth are more prone to it, which is why children often have a slight fever and separating bread from food cures their fever. Goes Wheat porridge, if cooked in high water and mixed with two tablespoons of cooking oil and mashed with sugar or two or three nails, is the best source of energy for breakfast because wheat germ contains the ingredients that make us Very useful for the colon which can also prevent constipation. Smoking, aspirin, alcohol, most painkillers, coffee, tea, milk, leaves, milk soda, bottle and cold drinks are our gastrointestinal functions. That is, they affect the movement of the stomach, the secretion of its fluids, and the process of digestion of food. That is why if the patient is kept away from these things, he recovers quickly from gastrointestinal diseases whenever we have a severe Eating things like bread, low-fat lentils and high-fat foods make the stomach work harder and then it draws six to eight times more blood from the body than it normally would. The reason we feel weak is why people with heart disease and those who have a fever are told to abstain from hard things. We should all tell people that thin things like yakni, porridge with more water mixed milk are better for our stomach and our health as they are easily digested and do not impair our gastrointestinal functions. Raw vegetables or steamed vegetables are easily digested While vegetables made in our traditional way spoil our digestive system, our traditional food burns nutrients. That is why if we add chilli spice at the end of the meal, it improves our digestion. Vegetables should be used in two ways. In the form of a raw vegetable salad, add a couple of tablespoons of cooking oil and spices, lemons to make it a vitamin-rich food. Even a little boiled rice can be a good food. Is . It can also fill the stomach because after eating an empty salad, the appetite increases. The vegetables can be steamed and mixed with two or three tablespoons of cooking oil at the end, mixed with a lemon and sprinkled with chilli spices and eaten with boiled rice. Steamed vegetables are better digested because steamed vegetables stay inside the vegetable. And they are also the best way to improve our digestion. Constipation also affects the functions of our stomach. Constipation should not be forced to defecate because it can cause sores in the stool and can also cause hemorrhoids. Our traditional latrine system is also a major cause of constipation because sitting for hours at a time puts a lot of strain on our knees and causes a lot of pain. Standing up after this often causes dizziness, which is why heart and joint patients and the elderly avoid urinating and defecating more, which is why Constipation is common in these people. We can stay away from gastrointestinal diseases by changing our way of life. Only by understanding the functions of the stomach and proper use of food can we stay away from gastrointestinal diseases. Otherwise, he continued to use headache medicines, cough medicines, anti-acid and anti-constipation medicines all his life. When you go to bed at night and get up in the morning, mix a little milk with more water and heat it. Doing so will never damage your teeth.

Leave a Reply