You are currently viewing Basil Oil ( تُلسی کے تیل )

Basil Oil ( تُلسی کے تیل )

Basil Oil ( تُلسی کے تیل )

تُلسی کے تیل کے خوبصورتی سے متعلق حیرت انگیز فوائد

تُلسی کا پودا قدیم زمانے سے بطور جڑی بوٹی استعمال کیا جا رہا ہے، اس کے پتے اور پھولوں کے صحت پر جبکہ اس کے  تیل کے خوبصورتی سے متعلق حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں جنہیں جاننے اور اس کا استعمال باقاعدگی سے کرنے کے نتیجے میں خواتین کو بیوٹی پارلر جانے کی  جھنجٹ سے آزادی مل سکتی ہے۔

تُلسی کا استعمال ادویات میں بھی کیا جاتا ہے مگر اس کا زیادہ تر استعمال حکمت اور ’آیورویدک‘ ( جڑی بوٹیوں سے بنی ادویات ) ادویات میں کیا جا تا ہے جبکہ میڈیکل سائنس کے فارمولے میں تلسی کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے۔

ماہرینِ جڑی بوٹیوں کے مطابق تُلسی سے حاصل ہونے والے تیل کے خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں سب سے بڑا اور سر فہرست فائدہ جھڑتے بالوں کو روکنا اور جِلد کو قدرتی طور پر صاف شفاف بنانا ہے۔

تُلسی کے تیل میں وٹامن کے، اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھاری مقدار میں پائی جاتی ہیں، تُلسی کا تیل جِلد کے کسی بھی حصے اور بالوں کی جڑوں میں لگانے کے سبب خون کی روانی تیز ہوتی ہے اور جِلد اور بالوں سے جڑے مسائل جلد حل ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر آئرن اور زنک کی کمی نہ ہونے کے باوجود بھی بال جھڑ رہے ہیں تو تُلسی کا تیل بہترین آپشن ہے، اس تیل کا استعمال ہفتے میں صرف ایک بار آدھے گھنٹے سے 1 گھنٹے تک کرنا چاہیے۔

ماہرینِ جڑی بوٹیوں کے مطابق اگر بال جھڑ رہے ہوں تو تُلسی کا تیل نہایت مفید ثابت ہوتا ہے مگر اس کی زیادتی نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے ۔

استعمال کے وقت تُلسی کا تیل بالوں کے سروں  سے لے کر جڑوں تک لگائیں تا کہ جھڑتے بالوں کے ساتھ ٹوٹتے بالوں کا بھی علاج ممکن ہو سکے۔

دوسری جانب اس کا تیل براہ راست چہرے، ایکنی زدہ جِلد پر اور دوبارہ سے کیل مہاسوں کی افزائش کو روکنے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے ۔

Basil Oil ( تُلسی کے تیل )

Basil Oil ( تُلسی کے تیل )

The amazing beauty benefits of basil oil

The basil plant has been used as an herb since ancient times, with the health benefits of its leaves and flowers and the amazing beauty benefits of its oil, which women are aware of and use regularly. Can get rid of the hassle of going to a beauty parlor.

Basil is also used in medicine but it is mostly used in wisdom and ‘Ayurvedic’ (herbal medicine) medicine while Tulsi is rarely used in the formula of medical science.

According to herbalists, the beauty of the oil obtained from basil has numerous benefits, the biggest and foremost of which is to prevent hair loss and make the skin naturally clear and transparent.

Basil oil is rich in vitamins and antioxidants. Applying basil oil to any part of the skin and hair follicles speeds up blood flow and solves skin and hair problems quickly. Are

According to experts, if the hair is falling out despite the lack of iron and zinc, then basil oil is the best option, this oil should be used only once a week for half an hour to 1 hour.

According to herbalists, basil oil is very useful for hair loss, but its excess can be harmful.

When using, apply basil oil from the ends of the hair to the roots so that it is possible to treat broken hair along with falling hair.

On the other hand, its oil can be applied directly to the face, acne-prone skin, and to prevent the recurrence of nail pimples.

Visit My Youtube Channel.

Leave a Reply