You are currently viewing Benefits of Eating Two Cloves a Day ( روزانہ دو لونگ کھانے کے فوائد )

Benefits of Eating Two Cloves a Day ( روزانہ دو لونگ کھانے کے فوائد )

Benefits of Eating Two Cloves a Day ( روزانہ دو لونگ کھانے کے فوائد )

لونگ ایک خشک کلی ہوتی ہے جو اصل میں اپنے درخت کی ادھ کھُلی کلی ہے۔یہ گرم آب و ہوا کا سدا بہار درخت ہے۔جس کی اونچائی4.5میٹر سے لے کر 9میٹر تک جاتی ہے۔اس کا تنا سیدھا،پتے نوکیلے،بیضوی لمبے،چکنے اور خوشبو دار ہوتے ہیں۔اگر لونگ کی کلی کو توڑا نہ جائے تو یہ بے رنگ پھولوں میں تبدیل ہو جاتی ہے۔تاہم سرخ رنگ کی یہ کلیاں کھلنے سے پہلے ہی توڑ لی جاتی ہیں۔خشک ہونے کے بعد یہ گہرے برائون رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔

لونگ کے غذائی اجزاء: لونگ میں بھی دیگر مصالحوں کی طرح غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں،جو بے حد کار آمد ثابت ہوتے ہیں۔ قدرت نے ایک چھوٹی سی لونگ میں بے شمار غذائی اجزاء چھپا رکھے ہیں۔100گرام لونگ کی غذائیت کی مقدار اس طرح سے ہے۔اس میں 430گرام کیلوریز، 5.4گرام نمی،57.5کاربو ہائیڈریٹس ، 15.5 گرام چکنائی،6.3گرام پروٹین ، 13.2 گرام دولاٹائل آئل اور اس کے علاوہ چند مزید اشیاء جیسے فولاد،سوڈیم ،پوٹاشیم، وٹامنز بی ٹو،بی ون،نیا سین، وٹامن سی اور اے شامل ہیں۔ لونگ کی تاثیر گرم اور تیز بھی ہوتی ہے،لیکن اپنے غذائی اجزاء کے باعث یہ بے حد مفید ثابت ہوتی ہے۔یہ نہ صرف کھانوں کی شان بڑھاتی ہے بلکہ ان کے ذائقے کو دوبالا بھی کرتی ہے۔

لونگ کے طبعی فوائد: لونگ سے کئی امراض کا علاج بھی کیا جاتا ہے۔لونگ دانتوں کے امراض سے لے کر جسم کے دیگر کئی امراض میں بھی شفاء بخش ہے۔ایران اور چین میں اسے قوت باہ کا محرک قرار دیا جاتا ہے۔کھانے میں لونگ کے استعمال سے معدے سے ریاح خارج ہونے میں مدد ملتی ہے۔قدیم معالج لونگ کو بے شمار امراض کے علاج کیلئے استعمال کرتے تھے۔ آیورویدک طریقہ علاج میں لونگ کا جوشاندہ، تیل اور سفوف خون کی گردش کے استحکام اور درجہ حرارت برقرار رکھنے کیلئے استعمال کروایا جاتا ہے۔سر درد کیلئے لونگ کا زسفوف، نمک اور دودھ کے ساتھ ملا کر ماتھے پر لیپ کر لینا فائدے مند ہوتا ہے۔کھانسی کے لیے ایک لونگ نمک کے ساتھ چبا کر نگل لینے سے کھانسی میں آرا م اور گلے کی تکلیف میں افاقہ ہو جاتا ہے۔دمہ کی تکالیف کے ازالے کیلئے چھ لونگ ایک گلاس میں ڈال کر اُبال لیں۔ اس جوشاندے میں ایک چمچ شہد شامل کر کے دن میں تین بار پئیں۔

کھانوں میں خوشبو کیلئے لونگ بھون کر استعمال کی جاتی ہے۔یہ بھوک بڑھانے کے علاوہ نزلے کو روکتی ہے اور دماغ کو بھی طاقت دیتی ہے۔ لونگ اور ہلدی کا سفوف انڈے کی سفیدی میں ملا کر کیل مہاسوں پر لگانے سے مہاسے نکلنا بند ہو جاتے ہیں۔

دانتوں کے درد اور منہ کی تمام تکالیف، مسوڑھوں سے خون آنا اور بادی کیلئے لونگ چبانا مفید ہے۔ لونگ کا تیل منجن کی طرح دانتوں پر ملنے سے آرام ملتا ہے۔لونگ رفع حاجت کے مسئلے میں استعمال کی جانے والی چیزوں کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے پیٹ کی تمام تکالیف رفع ہو جاتی ہیں۔بد ہضمی،قے اور اپھارہ کی صورت میں چند قطرے لونگ کا تیل پینے سے افاقہ ہو جاتا ہے۔ کھانے میں لونگ کے استعمال سے معدے سے ریاح خارج ہونے میں مدد ملتی ہے۔لونگ کو بطور دافع، ریاح، خوشبو اور محرک کے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ بادی اور ضعف معدہ کے علاج کیلئے اکسیر ہے اور بہت سکون دیتی ہے۔

Benefits of Eating Two Cloves a Day ( روزانہ دو لونگ کھانے کے فوائد )

Benefits of Eating Two Cloves a Day ( روزانہ دو لونگ کھانے کے فوائد )

Clove is a dry bud that is actually a half-open bud of its tree. It is an evergreen tree of warm climate. Its height ranges from 4.5 m to 9 m. Its stem is straight, leaves are pointed, elliptical. They are long, smooth and fragrant. If the clove bud is not broken, it turns into colorless flowers. However, these red buds are broken before they open. After drying, they become dark brown. Change color.

Clove Nutrients: Clove, like other spices, contains nutrients that are extremely effective. Nature has hidden countless nutrients in a small clove. The nutritional value of 100 grams of clove is as follows. It contains 430 grams of calories, 5.4 grams of moisture, 57.5 carbohydrates, 15.5 grams of fat, 6.3 grams of protein, 13.2 grams of dolatyl Oil and a few other things like steel, sodium, potassium, vitamins B2, B1, New Sen, Vitamin C and A. Clove has a warming and sharp effect, but due to its nutrients, it is extremely useful. It not only enhances the flavor of foods but also enhances their taste.

Physical Benefits of Clove: Clove also cures many ailments. Clove is also a cure for many diseases of the body from dental diseases. In Iran and China, it is considered as a stimulant of strength. The use of cloves helps in expelling odors from the stomach. Ancient physicians used cloves to treat many ailments. In Ayurvedic treatment, clove decoction, oil and safflower are used to stabilize blood circulation and maintain temperature. For headaches, it is beneficial to apply cloves mixed with saffron, salt and milk on the forehead. For cough, chewing a clove with salt and swallowing it gives relief in cough and sore throat. Put six cloves in a glass and boil it to cure asthma. Add a teaspoon of honey to this decoction and drink it thrice a day.

Clove is used in food for aroma. In addition to increasing appetite, it also prevents colds and strengthens the brain. Clove and turmeric powder mixed with egg white and applied on nail pimples stop pimples.

Toothache and all mouth ailments, bleeding gums and chewing gum are useful for bad breath. Clove oil is applied on the teeth like manjan to get relief. Clove is used in combination with other items used in defecation to get rid of all stomach ailments. In case of indigestion, vomiting and bloating. Drinking a few drops of clove oil helps. The use of clove in food helps in expelling odor from the stomach. Clove is used as an antidote, odor, fragrance and stimulant. It is an elixir for the treatment of flatulence and weakness and gives great relief.

Visit My Youtube Channel.

Leave a Reply