You are currently viewing Cholesterol ( کولیسٹرول )

Cholesterol ( کولیسٹرول )

Cholesterol ( کولیسٹرول )

کولیسٹرول سے تحفظ دینے والے 10 پھل

اسٹرابریز

حالیہ طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ ثابت سامنے آئی ہے کہ اسٹرابری کا روزانہ استعمال جسم کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی دوران خون میںشرح کو 4 سے دس فیصد تک کم کرتی ہے۔ اسٹرابریز اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہیں جو کہ کینسر اور امراض قلب سمیت متعدد بیاماریوں سے تحفظ دینے کے لیے اہم ثابت ہوتے ہیں، جبکہ اس کا روزانہ استعمال موٹاپے پر بھی قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سرخ انگور

سرخ انگور کولیسٹرول کی شرح کم کرنے کے لیے بہترین قدرتی پھل ہے اور یہ امراض قلب سے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ان انگوروں میں فائبرز کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے خاص طور پر اس کے بیجوں اور چھلکے پر جو نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے۔ طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق سرخ انگوروں کا چھ ہفتوں تک روزانہ استعمال مضر صحت کولیسٹرول کی شرح میں 14 فیصد تک کمی لاتا ہے۔

مالٹے

مالٹے کولیسٹرول کی شرح کو بڑھنے نہیں دیتے بلکہ انہیں نظام ہضم کا حصہ بناکر دوران خون میں منتقل کردیتے ہیں۔ روزانہ ان کا استعمال یا ان کے جوس کے ایک گلاس کا روزانہ استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جبکہ اس میں شامل وٹامن سی دیگر امراض سے تحفظ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لیموں

تمام ترش پھلوں کی طرح لیموں میں بھی وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ جسم میں مضر صحت کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھنے نہیں دیتے اور معمول پر رکھتے ہیں۔ مزید یہ کہ اس میں شامل فائبرز نظام ہضم کو بہتر بناتے ہیں جس سے بھی دوران خون میں کولیسٹرول کی شرح بڑھنے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔

کیوی

اگرچہ اس پھل کا مضر صحت کولیسٹرول میں کمی کے حوالے سے فوائد اب تک سامنے نہیں آئے ہیں تاہم طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات ضرور دیکھی گئی ہے کہ کیوی کے استعمال سے جسم کے لیے درکار صحت مند کولیسٹرول کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ دل کو متعدد امراض سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

گریپ فروٹس

گریپ فروٹس بھی مالٹوں اور لیموں کی طرح مضر صحت کولیسٹرول کی شرح کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ طبی سائنس کے مطابق سرخ گریپ فروٹس کا استعمال معمول بنالیا جائے تو یہ کولیسٹرول کی شرح کم رکھنے اور دل کو صحت مند بنانے میں موثر ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پھل جسم میں چربی کو گھلاتا ہے جس سے موٹاپے پر قابو پانا بھی آسان ہوجاتا ہے۔

بلیو بیریز

بلیوبیریز کے طبی فوائد اکثر سامنے آتے رہتے ہیں جیسے یہ دماغی طاقت کو بڑھاتی ہے، کینسر سے تحفظ دیتی ہے جبکہ جسمانی ورم یا سوجن کو دور بھگاتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ کولیسٹرول کی شرح کو بھی معمول میں رکھنے کے لیے مددگار پھل ہے۔ یہ دوران خون میں چربی کے خلیات کو منتشر کرکے کولیسٹرول کی شرح کو نقصان دہ حد تک بڑھنے نہیں دیتی۔

ایووکیڈو

ایووکیڈو میں ایسے صحت بخش اجزاءپائے جاتے ہیں جو مضر صحت کولیسٹرول کم کرکے فائدہ مند کولیسٹرول کی شرح کو بڑھاتے ہیں۔ یہ پھل بلڈپریشر کی شرح بھی معمول میں رکھنے کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے جس سے عمر بڑھنے کے ساتھ امراض قلب و فالج وغیرہ سے بھی تحفظ ملتا ہے۔

خوبانی

خوبانی ایسے اجزاءسے بھرپور پھل ہے جو دوران خون میں مضرصحت کی بجائے فائدہ مند کولیسٹرول کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے جو دیگر متعدد امراض سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

سیب

روزانہ ایک سے دو سیب کھانے کی عادت مضر صحت کولیسٹرول کی شرح کم کرتی ہے اور دل کو صحت مند رکھتی ہے، یہ بھی ثابت ہوچکا ہے کہ سیب میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس کولیسٹرول کو شریانوں میں اکھٹے نہیں ہونے دیتے۔ اسی طرح یہ پھل موٹاپے سے تحفظ دینے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور یہ محاورہ تو سب کو ہی معلوم ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانا ڈاکٹر کو دور رکھتا ہے۔

Cholesterol ( کولیسٹرول )

Cholesterol ( کولیسٹرول )

10 Cholesterol Reduce Fruits

Strawberry

Recent medical research reports have shown that daily consumption of strawberries lowers blood cholesterol levels by 4 to 10 percent. Strawberries are an excellent source of antioxidants that are important in protecting against a number of diseases, including cancer and heart disease, while their daily use is also helpful in controlling obesity.

Red Grapes

Red grapes are the best natural fruit for lowering cholesterol and they also provide protection against heart disease. These grapes are high in fiber, especially in their seeds and peels, which improve the digestive system. According to medical research reports, daily consumption of red grapes for six weeks reduces the rate of unhealthy cholesterol by 14%.

Malta
Maltese do not allow cholesterol levels to rise but pass them into the bloodstream as part of the digestive system. Daily use of them or daily consumption of a glass of their juice is very beneficial while the vitamin C in it is also helpful in protecting against other diseases.

lime
Like all sour fruits, lemons are high in vitamin C and do not allow the body to increase the amount of unhealthy cholesterol and keep it normal. In addition, the fiber in it improves the digestive system, which also reduces the possibility of high blood cholesterol levels.

Kiwi
Although the health benefits of this fruit have not yet been shown to reduce cholesterol, medical research reports have shown that the use of kiwi increases the rate of healthy cholesterol required by the body, which Helps to protect the heart from various diseases.

Grapefruit
Grapefruits, like malts and lemons, help lower unhealthy cholesterol levels. According to medical science, regular consumption of red grapefruit is effective in lowering cholesterol and making the heart healthy. In addition, this fruit dissolves body fat, which makes it easier to control obesity.

Blueberries
The health benefits of blueberries are often evident as they increase brain power, protect against cancer and ward off inflammation, but at the same time it is a fruit that helps keep cholesterol levels in check. ۔ It does not allow cholesterol levels to rise to harmful levels by dispersing fat cells in the bloodstream.

Avocado
Photos courtesy of Wikipedia
Avocado contains healthy ingredients that reduce unhealthy cholesterol and increase the rate of beneficial cholesterol. This fruit is also helpful in keeping the blood pressure rate normal, which also protects against heart disease and stroke with age.

Apricot
Photos courtesy of Wikipedia
Apricot is a fruit rich in ingredients that help increase beneficial cholesterol in the bloodstream instead of being unhealthy. It also contains high levels of antioxidants that help protect against many other diseases.

Apple
Eating one to two apples a day lowers unhealthy cholesterol levels and keeps the heart healthy. It has also been proven that the antioxidants in apples prevent cholesterol from accumulating in the arteries. In the same way, this fruit is also beneficial in protecting against obesity and this proverb is well known that eating an apple a day keeps the doctor away.

Visit My Youtube Channel.

Leave a Reply