You are currently viewing Cucumber ( کھیرا )

Cucumber ( کھیرا )

Cucumber ( کھیرا )

کیا واقعی کھیرا سیاہ حلقوں کا خاتمہ ممکن بناتا ہے؟

اکثر و بیشتر خواتین گھر یا بیوٹی پارلرز میں آنکھوں پر کھیروں کے قتلے رکھے ہوئے دیکھی جاتی ہیں کیوں کہ یہ ایک تاثر عام پایا جاتا ہے کہ کھیرا جلد کو نرم، بے داغ اور تروتازہ بناتا ہے، کھیروں کو آنکھوں پر رکھنے کے نتیجے میں کچھ فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں یا یہ صرف مفروضہ ہے۔

مارکیٹ میں سیکڑوں بیوٹی کریمز اور پروڈکٹس بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی بیوٹی پروڈکٹ میں کھیرے کا یا پھر کھیرے سے حاصل ہونے والے غذائی اجزا کا استعمال کیا ہے اور ایسا برسوں سے ہوتا چلا آ ر ہا ہے، اس سے متعلق سائنس کیا کہتی ہے یہ جاننا بھی ضروری ہے۔

صِفر کیلوریز رکھنے والے کھیرے میں پانی کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے اسی لیے استعمال سے آنکھوں اور جِلد پر ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے اور سکون ملتا ہے، کھیرا ٹھنڈے ماسک کی طرح کام کرتا ہے، اس کی افادیت آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں اور جِلد پر اُس وقت مزید بڑھ جاتی ہے جب یہ  پہلے سے مزید ٹھنڈا کر لیا گیا ہو۔

اس طرح کھیرے کے استعمال سے آنکھوں پر ٹھنڈی شے لگنے کے سبب خواتین آنکھوں کو  بند کر کے کچھ دیر کے لیے پر سکون ہو کر لیٹ جاتی ہیں اور چہرے کی جِلد بھی پرسکون ہونے کے سبب اس دوران کیا گیا فیشل یا چہرے پر لگایا گیا ماسک زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے ۔

آنکھوں پر کھیرا رکھنا سیاہ حلقوں کے لیے موثر ثابت ہوتا ہے یا نہیں؟

ماہرینِ جلدی امراض و جڑی بوٹیوں کے مطابق جِلد پر کھیرے کا استعمال مثبت ثابت ہوتا ہے مگر واضح اور دیرپا نتائج حاصل کرنے کے لیے صرف دو قتلے رکھ لینا کافی نہیں ہیں، اس کا باقاعدگی سے روزانہ کی بنیاد پر استعمال لازمی ہے۔

کھیروں میں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈینٹ اور فولک ایسڈ بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے، وٹامن سی آنکھوں کے ارد گرد جلد میں نئے خلیوں کی نشوونما کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ فولک ایسڈ آنکھوں کے نیچے سوجن کو کم کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

کھیرے کے ٹکڑے آنکھوں پر رکھنے کے سبب جلد میں موجود مضر صحت مادوں کا صفایا ہوتا ہے، یہ عمل خراب جِلد کو نرم، صاف شفاف بھی کرتا ہے۔

2012ء میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کھیرے میں وٹامن کی موجودگی کے سبب یہ   آنکھوں کے گرد سیاہ دھبوں کو کم کرتا ہے، کھیرا جلد کی سیاہ رنگت کو بھی ہلکاکرتا ہے بشرطیکہ اس کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر استعمال کیا جائے۔

Cucumber ( کھیرا )

Cucumber ( کھیرا )

Does Cucumber Really Eliminate Dark Circles?

Most women are seen wearing cucumbers on their eyes at home or in beauty parlors because it is a common impression that cucumbers make the skin soft, flawless, and refreshed. Benefits are also obtained or it is just an assumption.

Hundreds of beauty cream and product companies in the market claim to have used cucumber or cucumber-derived nutrients in their beauty products and this has been happening for years. It is also important to know what science says about this.

Cucumbers with zero calories contain a lot of water, so use it to cool the eyes and skin and get relief. Cucumber works like a cold mask, its usefulness on dark circles around the eyes and on the skin. It increases when it is already cooled.

In this way, due to the use of cucumber on the eyes, women close their eyes and lie down in peace for a while, and also because of the calmness of the facial skin, a facial or a mask applied on the face during this time. Proves to be more effective.

Does having cucumber on the eyes prove to be effective for dark circles or not?

According to dermatologists and herbalists, the use of cucumber on the skin is positive, but to get clear and lasting results, it is not enough to have just two kills, it must be used on a regular daily basis.

Cucumbers are rich in vitamin C, antioxidants, and folic acid. Vitamin C helps accelerate the growth of new cells in the skin around the eyes while folic acid also helps reduce inflammation under the eyes. gives.

Placing cucumber slices on the eyes removes harmful substances from the skin. This process also makes the damaged skin soft and clear.

According to a study conducted in 2012, the presence of vitamins in cucumber reduces dark spots around the eyes. Cucumber also lightens the dark complexion of the skin, provided that it is used on a daily basis.

Visit My Youtube Channel.

Leave a Reply