You are currently viewing Drink ( مشروب )

Drink ( مشروب )

Drink ( مشروب )

نہار منہ یہ مشروب پیجئے اور فائدہ اٹھائیں

ادرک روز مرہ استعمال ہونے والی چیز ہے جو لگ بھگ پاکستان میں ہر کھانے کا کسی نہ کسی شکل میں حصہ ہوتی ہے۔
مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ صحت کے لیے کتنی بہترین چیز ہے ؟ بدہضمی سے لے کر جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے تک یہ جڑی بوٹی بے شمار فوائد کی حامل ہے۔

ادرک کا استعمال نہار منہ کرنا نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے، دل متلانے اور دیگر ہاضمے کے مسائل کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس موسمی نزلہ زکام سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہ خون کی شریانوں کے لیے بھی بہترین ہے جو کہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔نہار منہ ادرک کو پانی میں ملا کر پینا آپ کی صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہوسکتا ہے۔

اس کو بنانے کا طریقہ درج ذیل ہیں :

:اجزا
ادرک کے دو انچ کے ٹکڑے
چوتھائی کپ لیموں کا عرق
تین کپ پانی
شہد

تیار کرنے کا طریقہ :

ادرک کو چھل کر کدوکش کرلیں اور پھر پانچ منٹ تک پانی میں ابالیں۔
اس کے بعد اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اور جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو آخر میں اس میں لیموں کے عرق اور شہد کا اضافہ کردیں۔اس مکسچر کو صبح ناشتے سے پہلے یعنی نہار منہ پینا فائدہ مند ہوتا ہے جو کہ متعدد طبی مسائل کی روک تھام یا علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ نظام ہاضمہ اور میٹابولزم کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔

Drink ( مشروب )

Drink ( مشروب )

Take a look at this drink and enjoy it

Ginger is a daily commodity that is a part of almost every food in Pakistan in one form or another.
But do you know how good it is for health? From indigestion to strengthening the body’s immune system, this herb has numerous benefits. The use of ginger improves digestion, eliminates heartburn and other digestive problems, as well as contains it. Antioxidants are also helpful in relieving seasonal colds. It is also good for the blood vessels which can help in lowering the cholesterol level in the blood. There are several health benefits.

Here’s how to make it:
Ingredients:
Two inch pieces of ginger
A quarter cup of lemon juice
Three cups of water
Honey

How to prepare:
Peel a squash, grate it and boil it in water for five minutes.
Then let it cool down and when the water cools down, add lemon juice and honey to it at the end. It is beneficial to take this mixture before breakfast in the morning. It can be helpful in prevention or treatment. It is also effective in improving the digestive system and metabolism as well as reducing body weight.

Visit My Youtube Channel.

Leave a Reply