You are currently viewing Mustard Oil ( سرسوں کا تیل )

Mustard Oil ( سرسوں کا تیل )

Mustard Oil ( سرسوں کا تیل )

دل کی صحت کے لیے فائدہ مند
ایڑیاں پھٹنے اور جلد ٹوٹ جانے والے ناخن کا مسئلہ دور کرے
انفیکشن سے تحفظ
دوران خون بہتر کرے
جلد کے لیے بہترین
بالوں کی نشوونما بہتر کرے
سرسوں کا تیل وہ چیز ہے جو پاکستان اور بھارت میں بہت عام استعمال ہوتی ہے، بیشتر افراد اسے کھانا پکانے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، جبکہ سر کی مالش اور دیگر مقاصد کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

دل کی صحت کے لیے فائدہ مند


کھانوں میں سرسوں کے تیل کو شامل کرنے دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، اس میں موجود مونوسچورٹیڈ فیٹی ایسڈز یہ جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتے ہیں جبکہ خون میں چربی کی سطح مستحکم رکھ کر اس کی گردش میں مدد دیتے ہیں۔


ایڑیاں پھٹنے اور جلد ٹوٹ جانے والے ناخن کا مسئلہ دور کرے


ایڑیاں پھٹنے کا مسئلہ مون سون اور سردیوں میں کافی عام ہوجاتا ہے اور اس سے نجات کے لیے موم اور سرسوں کے تیل کی یکساں مقدار کو مکس کرکے گرم کریں، جس سے وہ گاڑھا ہوجائے گا۔ ایڑیوں کے متاثرہ حصے پر اس مکسچر کو لگائیں اور کاٹن کی جرابیں پہن کر سوجائیں۔ اسی طرح سرسوں کا تیل ناخن پر لگانا اس کی سطح پر جذب ہوکر انہیں غذائیت فراہم کرکے مضبوط کرتا ہے۔


انفیکشن سے تحفظ


سرسوں کا تیل بیکٹریا کش ، فنگل کش اور وائرس کو دور رکھنے کی خصوصیات رکھتا ہے، اس کا جسم کے بیرونی سطح پر استعمال یا کھانے میں ڈال کر استعمال کرنا موسمی انفیکشن سمیت نظام ہاضمہ کے انفیکشن کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔


دوران خون بہتر کرے


سرسوں کے تیل سے جسم پر مالش کرنا دوران خون ، جلد کی ساخت بہتر ہوتی ہے جبکہ مسلز پر دباﺅ میں کمی آتی ہے۔ یہ پسینے کے غدود کو حرکت میں لاکر جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔


جلد کے لیے بہترین


سرسوں کا تیل وٹامن ای سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد کے لیے بہترین ہوتا ہے، اسے جلد پر لگانے سے فائن لائنز اور جھریوں میں کمی آتی ہے اور یہ سن اسکرین کی طرح کام کرتا ہے۔ تاہم بہت زیادہ تیل جسم پر لگانا نقصان دہ اور خارش کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ آئلی اور حساس جلد والے افراد کو اس کی مالش سے گریز کرنا چاہئے۔ ناریل کے تیل اور سرسوں کے تیل کی یکساں مقدار کو ملاکر مالش کرنا جلد کی رنگت کو بھی بہتر بناتا ہے

Mustard Oil ( سرسوں کا تیل )

Mustard Oil ( سرسوں کا تیل )

Beneficial for heart health
Eliminate the problem of cracked heels and broken nails
Infection protection
Improve blood circulation
Great for the skin
Improves hair growth
Mustard oil is something that is very commonly used in Pakistan and India, most people also use it for cooking, while it is also useful for head massage and other purposes.


Here are some of the benefits.

Beneficial for heart health

Adding mustard oil to foods is beneficial for heart health, as the monounsaturated fatty acids in it reduce the levels of harmful cholesterol in the body while stabilizing the level of fat in the blood and helping its circulation. Give

Eliminate the problem of cracked heels and broken nails

Heel cracking is very common in monsoons and winters, and to get rid of it, mix equal amounts of wax and mustard oil and heat it, which will make it thicker. Apply this mixture on the affected part of the heels and sleep with cotton socks. Similarly, applying mustard oil on the nails absorbs it on the surface and strengthens it by providing nutrition.


Infection protection

Mustard oil has anti-bacterial, anti-fungal and anti-viral properties, its use on the outer surface of the body or by putting it in food resists digestive system infections including seasonal infections.

Improve blood circulation
Massaging the body with mustard oil improves blood circulation, skin texture and reduces pressure on the muscles. It helps to flush out the toxins from the body by activating the sweat glands.


Great for the skin
Mustard oil is rich in vitamin E which is good for the skin, applying it on the skin reduces fine lines and wrinkles and it acts like a sunscreen. However, applying too much oil to the body can be harmful and itchy, while people with oily and sensitive skin should avoid massaging it. Massaging with equal amounts of coconut oil and mustard oil also improves skin tone.

Visit My Youtube Channel.

Leave a Reply