You are currently viewing Neem Oil ( نیم کا تیل )

Neem Oil ( نیم کا تیل )

Neem Oil ( نیم کا تیل )

نیم ایک سدا بہار قدیم درخت ہے جس کی عُمر دو سو سے پانچ سو سال تک ہوتی ہے، نیم کا درخت کم از کم 30سے 40 فٹ اونچا، گھنا اور سایہ دار ہوتا ہے، نیم کا درخت ماحول دوست ہے ، اس کے پتے صحت سے متعلق کئی شکایات سے نجات دلاتے ہیں اور اس کے تیل کے استعمال سے بھی بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

نیم کے درخت کو انسان دوست درخت بھی کہا جاتا ہے، یہ ماحولیاتی آلودگی دُور کرتا ہے، کہا جاتا ہے کہ جس گھر میں نیم کا درخت ہو وہاں کے مکین وبائی امراض سے خاصی حد تک محفوظ رہتے ہیں، اس کے پتے، پھول، پھل اور چھال ہر ایک کی الگ الگ اہمیت و افادیت ہے۔

مثلاً نیم کے پتے پانی میں اُبال کر نہانے سے جِلدی امراض سے شفا ملتی ہے جبکہ اس کے پتّے جلا کر گھر میں دھونی دینے سے مچھر ختم ہوجاتے ہیں اور ڈینگی، ملیریا سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

نیم کی مسواک کا استعمال دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھتی ،ہے نیم کی چھال کا جوشاندہ بخار کے لیے اکسیر دوا قرار دیا جاتا ہے

نیم کے پتوں سے تیار کردہ تیل کے چند فوائد مندرجہ ذیل ہیں:

نیم کے تیل سے بالوں کی جڑوں میں مساج کرنے سے جوؤں اور لیکھوں کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے، اگر بال بہت زیادہ جھڑ رہے ہوں تو شیمپو کرنے کے بعد آخر میں نیم کے اُبلے ہوئے ٹھنڈے پانی سے بال دھولیں، نیم کا پانی بھی بالوں کی جڑیں مضبوط کرتا ہے۔

بال لمبے اور گھنے کرنے کے لیے نیم کے تیل میں تھوڑا سا زیتون کا تیل مِکس کرکے بالوں میں لگانے سے بال تیزی سے گھنے اور لمبے ہوتے ہیں ، بالوں کی رونق بحال ہوتی ہے اور روکھا پن ختم ہو جاتا ہے۔

نیم کا تیل بالوں کی خشکی دُور کر کے اِنہیں چمک دار بھی بناتا ہے۔

چہرے کے نکھار کے لیے نیم کے تیل کے ایک سے دو قطرے ہتھیلی میں لیں اور دو سے تین قطرے پانی کے بھی شامل کر کے اس محلول سے چہرے کی مساج کریں، یہ عمل ہر ہفتے میں ایک دن ضرور دہرائیں، چہرے سے داغ، دھبے، جھائیاں، ایکنی اور کیل مہاسوں کی شکایت دور ہو جائے گی۔

حساس اور بلیک ہیڈز والی اسکن کے لیے نیم کا تیل بہترین علاج ہے، نیم کے تیل کے دو تین قطرے پانی میں حل کر کے بلیک ہیڈز پر لگائیں، روزانہ کے استعمال سے بلیک ہیڈز جھڑ جائیں گے اور دوبارہ نہیں ہوں گے۔

نیم کے تیل کے استعمال سے چہرے کی جلد با رونق اور شاداب نظر آتی ہے۔

نیم کا تیل قدرتی طور پر جراثیم کش ہوتا ہے، اس کے زخم پر استعمال سے زخم تیزی سے بھرتا ہے اور خراب ہونے سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

بازار میں با آسانی دستیاب نیم کا تیل ناخنوں میں لگی فنگس اور انفیکشن کے خاتمے کا بھی سبب بنتا ہے۔

پاؤں سے آنے والی بدبو کے خاتمے کے لیے نیم کے تیل سے رات سونے سے قبل مساج کرنے سے حیرت انگیز نتائج حاصل ہوتے ہیں۔۔۔

Neem Oil ( نیم کا تیل )

Neem Oil ( نیم کا تیل )

The semi-spring is an ancient tree, which is aged for two hundred and five hundred years, the semi-tree is at least 30 to 40 feet high, hemorrhoids and shades, semi-tree is environmentally friendly, its leaves healthy Saves many complaints related to and earns many benefits from the use of oil.


The semi-tree is also called a human friend tree, it removes environmental pollution, it is said that in the house, there are semi-trees, especially safe from the diseases of the diseases, its leaves, flowers, fruits And the bark is a separate importance and utility.
For example, semi-leaves are healed in water and healing diseases quickly, while burning its leaves, mosquitoes are expelled and dengue, malaria is possible.


The use of semi-mosques is protected from the worm, the semi-bark is declared as anxious medication for the fever
A few advantages of oil-drawn oil are as follows:


It is possible to massage the masses and lectures from the semi-oil roots, if the hair is too high, then after shampoo, after shampoo, the hair dust dust, semi-water too hairstyle The roots strengthens.
Hairdresses are rapidly dense and tall in hair by mixing a little olive oil in the semi-oil and to dense, hair is rapidly and long, hair is restored and the pin ends.


The semi-oil removal of hair and makes them shiny too.
Take two hundred and two drops of semi-oil for the face of the face and add two to three drops of water, massage the face from this solution, repeat this process a day every week, the face stains, spots The complaint of the bushes, acne and nail moons will be away.


Semi-oil is the best treatment for sensitive and blackheads, two-three drops of semi-oil solved in water and apply black heads, blackheads will be removed from daily use and will not be again.
The use of semi-oil is seen and shades of face.


The semi-oil is naturally sterilized, the injury filled with its wound fills rapidly and is likely to avoid getting worse.
Easy-to-use semi-oil available in the market also causes nails to eliminate fungus and infection.
To eradicate the odor from the feet, half of the nights get amazing results from sleeping before sleeping …

Visit My Youtube Channel.

Leave a Reply