You are currently viewing Peanut ( مونگ پھلی )

Peanut ( مونگ پھلی )

Peanut ( مونگ پھلی )

مونگ پھلی کے کرشماتی فوائد

مونگ پھلی کو بیشتر لوگ سرد موسم میں رات کے وقت کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں، اس کے کھانے سے آپ کو صحت کے حیرت انگیز فوائد بھی ملتےہیں۔ 

مونگ پھلی کئی غذائی اجزاء سے لدی ہوتی ہے، مٹھی بھر مونگ پھلی کا استعمال آپ کو ایک ساتھ کئی غذائی اجزاء دیتا  ہے لہٰذا ماہرین کہتے ہیں کہ اچھے ذائقے سے لطف اندوز ہونے اور حیرت انگیز فوائد حاصل کرنے کے لیے مونگ پھلی کو لازمی اپنی خوراک میں شامل کریں۔

مونگ پھلی کے فوائد:

پروٹین کا بہترین ذریعہ:

100 گرام مونگ پھلی میں تقریباََ 25 سے 25.8 گرام پروٹین ہوتا ہے۔ پروٹین انسانی جسم کے لیے ضروری ہے، مونگ پھلی کو محدود مقدار میں کھانے سے آپ کو پروٹین ملے گا، مونگ پھلی کا مکھن بھی پروٹین کا ایک معروف ذریعہ ہے۔

وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے:

مونگ پھلی میں چربی کی مقدار کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہمیں وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے مگر اس کا اعتدال میں استعمال کیا جانا چاہیے۔ یہ پروٹین اور فائبر سے بھری ہوئی ہوتی ہے جو وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

قلبِ صحت کو فروغ دیتی ہے:

مونگ پھلی آپ کو مختلف عوامل پر قابو پانے میں مدد کر سکتی ہے،  یہ آپ کو دل کی بیماریوں کے خطرے سمیت کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتی ہے، یہ آپ کی دل کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد کر تی ہے۔

بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرتی ہے:

مونگ پھلی ایک کم گلیسیمک خوراک ہے جو اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اچھا بناتی ہے۔ گلیسیمیک انڈیکس بلڈ شوگر لیول پر کھانے کے اثرات کو بیان کرتا ہے۔ ذیابیطس کے مریض اپنی ذیابیطس کی خوراک میں مونگ پھلی کو محدود مقدار میں شامل کر سکتے ہیں۔ غذا میں سادہ تبدیلیاں آپ کو بلڈ شوگر لیول کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

بہت سے معدنیات اور وٹامنز سے لدے ہوئے:

مونگ پھلی کئی ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ آپ کو پروٹین، اومیگا 3، اومیگا 6، فائبر، تانبا ، فولیٹ، وٹامن ای، تھامین، فاسفورس اور میگنیشیم پیش کر سکتی ہے۔ یہ آپ کو ایک ساتھ کئی غذائی اجزاء مہیا کر سکتی ہے۔

Peanut ( مونگ پھلی )

Peanut ( مونگ پھلی )

The miraculous benefits of peanuts

Most people like to eat peanuts at night in cold weather, eating them also gives you amazing health benefits.

Peanuts are loaded with many nutrients, using a handful of peanuts gives you many nutrients at once so experts say that peanuts are a must-have in your diet to enjoy the good taste and get amazing benefits. Add to

The benefits of peanuts:

100 grams of peanuts contain about 25 to 25.8 grams of protein. Protein is essential for the human body. Eating peanuts in limited quantities will give you protein. Peanut butter is also a well-known source of protein.

Weight loss will be followed by fatigue and constant tiredness.

Peanuts are low in fat which can help us lose weight but should be used in moderation. It is packed with protein and fiber which also helps in weight loss.

Promotes heart health:

Peanuts can help you overcome a variety of factors, it can help you control your risk of heart disease, including cholesterol, it can also help improve your heart health.

Controls blood sugar levels:

Peanuts are a low glycemic diet that makes them good for diabetics. The glycemic index describes the effects of food on blood sugar levels. Diabetics can include a limited amount of peanuts in their diabetic diet. Simple dietary changes can help you control your blood sugar levels effectively.

Loaded with many minerals and vitamins:

Peanuts are rich in many essential nutrients. It can provide you with protein, omega 3, omega 6, fiber, copper, folate, vitamin E, thiamin, phosphorus, and magnesium. It can provide you with many nutrients at once.

Visit My Youtube Channel.

Leave a Reply