You are currently viewing Potatoes ( آلو )

Potatoes ( آلو )

Potatoes ( آلو )

کیا آلو صرف موٹاپے کا سبب بنتے ہیں؟

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ آلوؤں سے متعلق غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ ان میں غذائیت نہیں ہوتی بلکہ یہ صرف موٹاپے کا سبب بنتے ہیں، جو افراد ڈائیٹنگ کا سوچتے ہیں وہ آلوؤں کو بھی اپنی غذا سے نکا ل دیتے ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق آلوؤں کی 173 گرام  مقدار میں کیلوریز 161 جبکہ وٹامن بی 6، پوٹاشیم، کاپر، وٹامن سی، مینگنیز، فاسفورس، فائبر اور وٹامن بی 3 کی بھی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

 آلو کھانا چھوڑ دینے سے یہ کہیں ثابت نہیں ہوتا ہے کہ اب انسان پتلا دبلا اور اسمارٹ ہو جائے گا، ماہرین فٹنس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر سخت ورزشیں کرنے والے افراد کو ابلے ہوئے آلو کھانے کا کہا جاتا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آلو ایک صحت بخش غذا ہے ناکہ مضر صحت۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر غذا اعتدال میں صحت بخش اور ضرورت سے زیادہ کھانے پر مضر صحت ثابت ہوتی ہے، اسی طرح آلو بھی صحت میں اضافے اور کئی شکایات کے خاتمے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

غذائی ماہرین کی جانب سے بتائے گئے آلو کے استعمال سے جسم پر آنے والے متعدد مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں  جنہیں  جان کر آپ بھی آلو کی چاٹ، آلو سے بنی سلاد، آلو کی ٹکیہ، بیک کیے ہوئے اور ابلے ہوئے آلوؤں سے بھاگنا بند کر دیں گے بلکہ یہ غذائیں روٹین میں شامل کر کے زندگی کو مزید پُر لطف بنائیں گے ۔

غذائی ماہرین کے مطابق آلو میں ایک منفرد ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے، غذائی ماہرین کے مطابق الزائمر کے مرض میں مبتلا افراد کو آلو کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔

آلوؤں میں موجود پوٹاشیم پٹھوں کو آرام پہنچاتا ہے اور ورزش سے یا تھکن سے متاثر ہونے والے پٹھوں کی مرمت کرتا ہے، آلوؤں میں کیلشیم پائے جانے کے سبب یہ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق جہاں آلو میں کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں وہیں اس میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو کہ نظام ہاضمہ کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔

آلو کا استعمال بلڈ پریشر کو متوازن بناتا ہے، بطور سلاد، آلوؤں کو بیک کر کے یا ابال کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔

آلو بطور بیوٹی ایجنٹ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس میں موجود وٹامن سی جلد کو صاف شفاف اور بے داغ بناتا ہے اور قدرتی طور پر چہرے کے بالوں کو بلیچ کرتا ہے۔

 آلو کے قتلے کاٹ کر اس سے چہرے پر مساج کیا جا سکتا ہے، یہ ایکنی کو دنوں میں ختم کرتا ہے اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا بھی خاتمہ اس عمل سے ممکن ہوتا ہے۔

Potatoes ( آلو )

Potatoes ( آلو )

Nutritionists say that there is a misconception about potatoes that they do not contain nutrients but only cause obesity. People who think of dieting also remove potatoes from their diet, although the reality is that Is the opposite of

According to nutritionists, 173 grams of potatoes contain 161 calories, while vitamin B6, potassium, copper, vitamin C, manganese, phosphorus, fiber and vitamin B3 are also abundant.

Quitting eating potatoes does not prove that a person will be thinner and smarter now. Fitness experts say that people who exercise hard on a daily basis are advised to eat boiled potatoes. Potatoes are healthy food and not harmful to health.

Nutritionists say that every diet is healthy in moderation and overeating is harmful to health, as well as potatoes can be used to increase health and alleviate many complaints.

Here are some of the positive effects of potato consumption on the body as reported by nutritionists. Rather, it will make life more enjoyable by incorporating these foods into your routine.

According to nutritionists, potatoes contain a unique acid that improves mental health. According to nutritionists, people with Alzheimer’s disease should consume potatoes as much as possible.

Potassium in potatoes relaxes muscles and repairs muscles affected by exercise or fatigue. The presence of calcium in potatoes strengthens bones.

The use of potatoes balances blood pressure, as a salad, potatoes can be eaten baked or boiled.

Potatoes can also be used as a beauty agent.

Vitamin C in it makes the skin clean, clear, and blemish-free and bleaches facial hair naturally.

Potatoes can be cut and massaged on the face, it eliminates acne in days and also eliminates dark circles around the eyes.

Visit My Youtube Channel.

Leave a Reply