You are currently viewing Some Benefits of Orange ( کینو کے چند فوائد )

Some Benefits of Orange ( کینو کے چند فوائد )

Some Benefits of Orange ( کینو کے چند فوائد )

کہا جاتا ہے کہ دنیا کا سب سے بہترین کینو پاکستان میں ملتا ہے اور یہ ایسا غلط بھی نہیں۔ مالٹے کی اس قسم کا ذائقہ لوگوں کے دلوں کو خوب بھاتا ہے جب ہی تو ہر سال یہ اس موسم میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا پھل ہے جبکہ برآمد بھی کیا جاتا ہے۔ کینو کا ترش ذائقہ کیلوریز میں کم مگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامنز اسے بہترین پھل بناتے ہیں۔ یہاں ذیل میں اس کے کچھ فوائد بتائے جارہے ہیں

نظام ہاضمہ

اس پھل کی چند بہترین خوبیوں میں سے ایک معدے میں اس کا آسانی سے جذب ہونا اور نظام ہاضمہ پر دباؤ ڈالے بغیر اسے بہتر بنانا ہے، اگر معدہ کمزور ہے یا بدہضمی کا مسئلہ ہے تو ناشتے میں اس پھل کو کھائیں، دن میں دو بار کھانا موثر نتائج دے گا

معدے کی تیزابیت اور جلن

اگر آپ اکثر کھانے کے بعد معدے میں تیزابیت یا سینے میں جلن کو محسوس کرتے ہیں، تو اس موسم میں کینو آپ کے لیے بہترین علاج ہے۔ یہ پھل معدنیاتی نمک سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے جبکہ اسے روز کھانا سینے میں جلن کے مسئلے کو بھی دور رکھتا ہے

بڑھاپا

کینو میں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ وٹامن عمر بڑھنے سے جسم میں آنے والی تنزلی کی روک تھام کے لیے انتہائی موثر ہے۔ کینو کھائیں یا اس کا رس پینا عادت بنانا جھریوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے، اس میں موجود منرلز میٹابولزم کو ہی بہتر نہیں کرتے بلکہ ہموار اور جگمگاتی جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہیں

جسمانی توانائی

کینو کو اس موسم میں کھانا عادت بنانا جسمانی توانائی کو بڑھانے بھی مدد دیتا ہے، کاربوہائیڈریٹس اور گلوکوز، شکر اور دیگر اجزاءسے بھرپور یہ پھل جسمانی توانائی کے لیے چند بہترین ذرائع میں سے ایک ہے کولیسٹرول لیول کینو جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح اور اثرات کو کم کرکے فائدہ مند کولیسٹرول HDL کی سطح بڑھاتا ہے، یعنی روز اسے کھانا بیڈ کولیسٹرول کم کرتا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے

جلد اور بال

وٹامن سی کی مناسب مقدار جسم کے دفاعی نظام کو ہی مضبوط نہیں کرتی بلکہ ایک پروٹین کولیگن کی مقدار کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے جو بالوں اور جلد کے لیے بہت ضروری ہے۔ کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے

دماغی افعال

کینو میں موجود مختلف اجزاء جیسے پوٹاشیم، وٹامن بی 9 اور اینٹی آکسائیڈنٹس دماغ کے لیے فائدہ مند مانے جاتے ہیں۔ پوٹاشیم دماغ کی جانب دورانِ خون بڑھانے اور اعصابی سرگرمیاں بڑھانے کے حوالے سے توجہ مرکوز کرنے کے لیے ضروری ہے، وٹامن بی 9 عمر بڑھنے سے آنے والی دماغی تنزلی کی روک تھام کرکے الزائمر امراض سے بچاتا ہے، اس کے علاوہ کینو میں موجود وٹامن بی 6 متلی اور ڈپریشن سے بچاتا ہے

حاملہ خواتین

اس میں موجود بی وٹامنز اور فولک ایسڈ دوران حمل فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، فولک ایسڈ کی کمی بچوں کے پیدائشی وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے

خون کی شریان

وٹامن بی 6، وٹامن سی، پوٹاشیم اور فائبر دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ پوٹاشیم سے بھرپور غذا کھاتے ہیں، ان میں خون کی شریانوں کے مسائل جیسے امراض قلب یا فالج وغیرہ سے موت کا خطرہ 49 فیصد تک کم ہوجاتا ہے

معدہ

کینو، فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں، فائبر معدے کی صحت کے لیے بہت ضروری جز ہے جو کہ قبض، بدہضمی اور دیگر مسائل کی روک تھام کرتا ہے

بلڈ پریشر

اس پھل میں موجود پوٹاشیم اور نمکیات کی کم سطح خون کی شریانوں کو پھیلاتی ہے اور بلڈ پریشر کو معمول کی سطح پر رکھتی ہے

موسمی امراض

اس پھل میں موجود وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو بہتر کرتا ہے جو کہ موسمی بیماریوں یا انفیکشن وغیرہ کے خلاف مزاحمت کرتا ہے جبکہ کینسر کا باعث بننے والے فری ریڈیکلز کو بھی کم کرتا ہے

Some Benefits of Orange ( کینو کے چند فوائد )

Some Benefits of Orange ( کینو کے چند فوائد )

It is said that the world’s best canoe is found in Pakistan and it is not wrong. This kind of flavor of Malta runs the hearts of people when you are the most selling fruit in this season every year, while export is also exported. Canoe’s taste flavor is less in calories but is full of nutrients, while the Vitamins present in it make it the best fruit. Here are some benefits below this


System Hague


One of the best qualities of this fruit is to be absorbed easily in its stomach and to improve the system hemorrhoids, if the body is weak or the problem of mischief, then eat this fruit in breakfast, twice a day. The food will give effective results


The acidity and irritation of the stomach


If you often feel irritable in acidity or chest after eating, then in this season, Kano is the best treatment for you. This fruit is full of mineral salt that reduces acidity of stomach while it also keeps the problem of irritation in the chest daily


Old Age


The quantity of vitamin C in Canoe is very high and it is extremely efficient to prevent violence in the body by increasing vitamin age. Eat the canoe or drinking its juice to control the wings, it does not improve metabolism, but also beneficial for smooth and jaggery skin.


Physical energy


Keno also helps eating food in this season, also helps to increase physical energy, carbohydrates and glucose, thanksgiving and other ingredients are one of the best sources for physical energy.


Cholesterol levels


The use of harmful cholesterol levels and effects of harmful cholesterol in the body, it increases the level of cholesterol HDL, ie, it reduces food bed cholesterol, which reduces the risk of Heart Attachment and fluid.


Skin and hair


The proper amount of vitamin C does not strengthen the body’s defense system, but also helps keep the quantity of a protein collagen that is very important for hair and skin. Canoe is full of vitamin C, while Vitamin A is also found that helps maintain hair moisture


Mental functions


Various ingredients present in Canoe such as potassium, vitamin B 9 and anti-oxidants are beneficial for the brain. Potassium is required to focus on increasing blood pressure and increase nervous activities, vitamin B 9 protects Alzheimer’s diseases by preventing brainstorms from growing bers. Also in Canoe 6 saves from nausea and depression


Pregnant women


It proves pregnancy during B-Vitamins and Folic acids, lack of folic acid causes children’s birth weight loss


Blood shirts


Vitamins B6, Vitamins C, Potassium and fiber improve the health of heart, according to a research, people who eat potassium food, Miss blood cells in them

Visit My Youtube Channel.

Some Benefits of Orange ( کینو کے چند فوائد )

Leave a Reply