You are currently viewing Symptoms of Breast Cancer ( چھاتی کے کینسر کی علامات )

Symptoms of Breast Cancer ( چھاتی کے کینسر کی علامات )

Symptoms of Breast Cancer ( چھاتی کے کینسر کی علامات )

پستان کی نوک میں درد

پستان کی نوک کا اندر کی جانب جھکاؤ یا مڑنا کینسر کے گھاؤ کی علامت ہو سکتا ہے۔ پستان یا اس کی نوک میں مسلسل اور غیر معمولی درد بھی چھاتی کے سرطان کی ایک علامت ہو سکتی ہے۔

سوجن کا ہونا

ضروری نہیں ہے آپ کو چھاتی پر کوئی گٹھلی بنتی محسوس ہو تو آپ ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا سوچیں۔ چھاتی یا بغل میں سوجن بھی اس مرض کی پہلی علامات ہو سکتی ہیں اور انہیں طبی جانچ ہڑتال کی ضرورت ہوتی ہے۔ بنیادی طور پر چھاتی کے سائز، ساخت یا ایک پستان کی دوسرے پستان سے مختلف نظر آنے کی علامات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

کمر درد

ایسا کام جو اکثر ہمیں بیٹھ کر گھنٹوں کرنا پڑے اس کے نتیجے میں اکثر ہم کمر درد کی شکایت کرتے ہیں۔ لیکن کمر درد (زیادہ تر کمر کے اوپر والے حصے کا درد) بھی چھاتی کے سرطان کی علامات میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ چھاتی میں بڑھتی ہوئی رسولی (ٹیومر) پسلیوں اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ کا باعث بنتی ہے جس کی وجہ سے مستقل کمر درد کی شکایت رہتی ہے۔ ادویات کے استعمال کے باوجود کمر میں مسلسل درد رہنا بھی اس مرض کی ایک علامت ہو سکتی ہے۔

مادے کااخراج

بچے کو دودھ پلاتے وقت پستانوں سے دودھ کے علاوہ کسی بھی اور مادے کا اخراج ہونا ایک ایسی علامت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ لازمی نہیں کہ یہ کینسر کی علامت ہو لیکن پھر بھی ڈاکٹر سے اس کا معائنہ کروانا ضروری ہے۔ہمیشہ یاد رکھیے کہ چاہے آپ کے خاندان میں کسی کو بھی چھاتی کا سرطان لاحق رہا ہو یا نہیں، 45 سال کی عمر کے بعد اپنے معالج سے وقتاً فوقتاً طبی معائنہ کروانا آپ کی صحت کیلئے از حد ضروری ہے۔

Symptoms of Breast Cancer ( چھاتی کے کینسر کی علامات )

Symptoms of Breast Cancer ( چھاتی کے کینسر کی علامات )

Pain in the tip of the breast
Tilting or bending the tip of the breast inwards can be a sign of a cancerous lesion. Persistent and abnormal pain in the breast or its tip can also be a sign of breast cancer.

Swelling
You do not have to feel any lumps on your breasts to see a doctor. Swelling in the chest or armpits can also be the first symptoms of the disease and they need a medical examination. Significance depends on the size of the breast, the texture, or the appearance of the breast.

Backache
We often complain of back pain as a result of the work that we often have to do sitting for hours. But back pain (mostly upper back pain) can also be one of the symptoms of breast cancer. An enlarged tumor in the breast puts pressure on the ribs and spinal cord, leading to persistent back pain. Persistent back pain despite the use of medication can also be a symptom of the disease.

Substance release
The release of any substance other than milk from the breasts while breastfeeding is a sign that cannot be ignored. It does not have to be a sign of cancer, but it is still important to see a doctor. Always remember that whether anyone in your family has had breast cancer or not, see your doctor after the age of 45. Getting regular medical checkups is very important for your health.

Visit My Youtube Channel.

Leave a Reply