You are currently viewing The Benefits of Meat  ( گوشت کے فوائد )

The Benefits of Meat ( گوشت کے فوائد )

The Benefits of Meat ( گوشت کے فوائد )

گوشت کی غذائیت

جسمِ انسانی کے لئے گوشت ایک مکمل قوّت بخش غِذا کی حیثیت رکھتا ہے۔اس میں موجود پروٹین اور دوسرے اجزا سےہمارے جسم کو پروٹین، لحمیات، آئرن، وٹامنB وغیرہ حاصل ہوتے ہیں نیز وٹامن AاورB ہڈّیوں، دانتوں، آنکھوں، دماغ اور جِلد کے لئے بھی مفید ہیں۔

گوشت کی اقسام

مرغی اور مچھلی کےگوشت کو White Meat جبکہ چوپایوں(چار پاؤں والے جانوروں) کے گوشت کو Red Meat یعنیسُرخ گوشت کہا جاتا ہے۔

مختلف جانوروں کے گوشت کے فوائد

(1)بکری اس کا گوشت غذائیت سے بھرپور اور عمدہ خون پیدا کرنے والا ہے۔ گرم مزاج والے افراد کے لئے نیز بخار اور سِل[1] کے ساتھ ساتھ مختلف امراض کے لئے مفید ہے۔ ہڈّی کے قریب والے گوشت میں رطوبت اور غذائیت زیادہ ہوتی ہے۔ گرمیوں میں اس کا استعمال بہتر ہے۔

(2)اونٹ اس کا گوشت ذائقے میں نمکین اور زیادہ ثقیل (یعنی دیر سے ہضم ہونے والا) ہوتا ہے۔ یہ بینائی، عِرْق النّساء، کولہے کے درد، کالا یرقان، پیشاب کی جلن، بواسیر وغیرہ کے لئے نفع بخش ہے۔ اونٹ کا گوشت کھانے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔

(3)دُنبہ اس کا گوشت نہایت قوّت دینے والا اور لذیذ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا گوشت دیگر جانوروں کے گوشت کی نسبت دیر سے ہضم ہوتاہے۔

(4)بھیڑ اس کے گوشت کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ اسے مُعْتَدِل بنانے کے لئے گوشت کو پکاتے وقت بڑی الائچی، دار چینی اور سیاہ زیرہ شامل کرنا چاہئے۔

(5)گائے اس کا گوشت ہمارے ہاں کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ بعض لوگ اسے بکرے سے کم غذائیت کا حامل خیال کرتے ہیں، مگر طبّی لحاظ سے گائے کا گوشت بکرے کے گوشت کی نسبت جسم کو زیادہ حرارت اور طاقت بخشتا ہے، البتہ جو لوگ زیادہ محنت و مشقّت کے عادی نہ ہوں وہ گائے کا گوشت کم سے کم استعمال کریں۔

The Benefits of Meat ( گوشت کے فوائد )

The Benefits of Meat ( گوشت کے فوائد )

Meat nutrition
Meat is a complete source of energy for the human body. The protein and other ingredients in it provide our body with proteins, proteins, iron, vitamin B, etc., as well as vitamins A and B for bones, teeth, eyes, brain and skin. Are also useful.
Types of meat
The meat of poultry and fish is called White Meat while the meat of cattle (four-legged animals) is called Red Meat.

Benefits of different animal meats
(1) Goat. Its meat is nutritious and produces excellent blood. Useful for hot tempered people as well as for fever and tuberculosis [1] as well as for various ailments. Meat near the bones is high in moisture and nutrition. It is best used in summer.
(2) Camel Its meat is salty in taste and heavier (ie slow to digest). It is beneficial for eyesight, gynecology, hip pain, jaundice, urinary irritation, hemorrhoids etc. Eating camel meat kills stomach worms.
(3) Dumba Its meat is very energetic and delicious. Experts say that its meat is slower to digest than the meat of other animals.

(4) The effect of the sheep’s meat is warm. To soften it, add large cardamom, cinnamon and black cumin when cooking meat.
(5) Cow and its meat is widely used in our country. Some people think it is less nutritious than goat meat, but medically beef gives the body more heat and energy than goat meat, however those who are not accustomed to hard work are less beefy. Use less than

Visit My Youtube Channel.

Leave a Reply