What is acidity? and treatment| تبخیر کسے کہا جاتا ہے؟ | Hakemm muhammad ismail

Our way of life in modern times.Has changed We eat more and work less Do
That’s the way of life, our stomach,I digest food less and instead,We fix the stomach, we do ten a day
Eat and drink bar and chicken farm chicken,Frying pan
(I don’t know which animal it belongs to) Up to speed up the digestion process by eating it From four to five to five cold drinks Are
From which they are trapped inside our stomach
Thorns rot as they digest food Then we have to correct this work of the stomach Always resort to cold drinks. If you don’t drink, the food will not be digested.
Some people like to hold a liter bottle They burp in one breath.My brother, we are at enmity with ourselves
Are,When food stays in the stomach and is not digested
If it had, a kind of change would have taken place in it
Here are some examples of your style,Life may change:
1- Dirty house flour for a certain period of time
When lying down, it blooms which is called yeast flour
It tastes bad and is not edible,Stays
There are 2 things that come into it Disable.
2- In a closed room or in a closed pot in summer
If the curry stays lying for a long time, it burns,
It stinks And there is a chemical reaction.
As a result, automatically within the curve
A fermentation occurs and a little tasting,Feels sour.
It turned out to be two extra things in the diet,Are born
Which are:
1- Air means gas
2- Sourness or acidity
Understand these two examples
That this vessel in which the food is lying,You have a stomach. Similarly, when the gastric muscles
If we have spoiled its function, then the stomach
Prolonged diet due to weakness,It stays in the stomach and is not digested.
It also creates a stench and air inside.This process is called evaporation, gas, wind or acidity,Are
Now if you assume it fell into the stomach
Food that has a bad smell in it,
And acid is also a bad substance that can be digested,What will happen sooner or later?
Think about it.
1- It will not make good blood.
And even if it did, it was bad and dirty blood
From muscles, arteries, muscles, kidneys, bladder, all,The joint system malfunctions and
The consequences can be devastating and dangerous
Are
2- It causes chest or stomach irritation, stomach
Inflammation, gastric ulcer or ulcer, heart palpitations
Swelling, abdominal pain, diabetes, coronary arteries
Anxiety, various whispers, hurry
Fatigue, joint pain, lethargy, nervousness
Weakness, bladder weakness, dripping urine
Coming, insomnia, premature ejaculation, haste,Signs of old age, etc.
3- Prolonged exposure to food,Due to this he loses his nutrition.That is, only your stomach is full.
Vitamins, iron and calcium in the diet,Etc. not properly absorbed in the body
And when not absorbed in the body,Weakness begins to develop in the body
When the “doctor” inside gets sick himself
Diseases do not prevent the body from being bornWill get,The body’s immune system will be lost.
How to treat it?
If the condition is not worse then any medicine
not required.
You have the cure for it yourself. For it
Just a few precautions, some things
Let yourself be healed on your own.Will
Here are some tips to help you get started:.Come to:
1- Our beloved Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him)
Always drink water shortly before eating
Used to or occasionally drank in between
He used to say.
Never after eating
They did not even drink water.
What happens to it?
Our stomach works like a big oven
Is. The atmosphere inside is very hot.
When we eat food, the stomach gets hotter
So that the food is digested and what we do
Destroy this hot oven.
In this case, even normal water would be harmful
And we drank cold water or cold drink
The gut is infused into the stomach.
Less food or anything to eat
Don’t drink water for at least an hour.
2- Take a light walk after eating
Must do
If you don’t have time, take 10 or 15 seats.
3- Don’t make cold drinks your habit.
Is it necessary that we take our lives in our own hands?
Destroy it with money. It is such a poison
Which destroys the thorns of the stomach.
Stomach is empty and fills the bones.
Weakens the muscles, makes the kidneys fail.
4- Dinner at least 3 hours before going to bed
Be eaten first
5- Do not go to bed immediately after eating
Go and masturbate too
Don’t fulfill At least 3 hours apart
Get closer to your wife.
6- At least half an hour after dinner
Take a walk
7- Of our beloved Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him)
It was normal to have a dessert after you ate
Used to eat things
You guys don’t make any special arrangements
No time to be out of the house or at home
There is a little bit of “gar” in your life after eating
Make it a habit. Better a poor horse than no horse at all
Take it because it contains chemicals.
A good gar is one that is a little darker in color.
8- Most people are eager to eat “dry” food unnecessarily or cold food at all times.
Like damages the stomach.
9- Eat to survive. Not to eat
Stay alive Don’t overfill.
Our beloved Prophet

تبخیر کسے کہا جاتا ہے؟
ہمارا زندگی گزارنے کا طریقہ ماڈرن دور میں بدل گیا ہے۔ ہم کھاتے زیادہ ہیں اور محنت کم کرتے ہیں۔
اسی طریقہ زندگی کی وجہ سے ہمارے معدے میں غذا کم ہضم ہوتی ہے اور بجائے اس کے کہ ہم معدے کو درست کریں، ہم دن میں دس دس
بار کھاتے پیتے رہتے ہیں اور چکن فارمی مرغ، کڑاہی گوشت
(جو پتہ نہیں کس جانور کا ہوتا ہے)
وہ کھا کر ہاضمے کا عمل تیز کرنے کے لئے اوپر سے چار چار پانچ پانچ کولڈ ڈرنکس چڑھا لیتے
ہیں۔ جس سے ہمارے معدے کے اندر اوجھڑی کے وہ کانٹے گل سڑ جاتے ہیں جو غذا کو ہضم کرتے ہیں
پھر معدہ کے اس کام کو درست کرنے کے لئے ہم ہمیشہ کولڈ ڈرنک کا ہی سہارا لیتے ہیں۔ اگر نہ پئیں تو کھانا ہضم ہی نہیں ہوتا۔کچھ لوگ شوقیہ طور پر لٹر کی بوتل پکڑ کرایک سانس میں ڈکار جاتے ہیں۔ میرے بھائی ہم اپنے ساتھ خود ہی دشمنی کررہے
ہیں۔معدے میں جب غذا پڑی رہتی ہے اور ہضم نہیں ہوتی تو اس کے اندر ایک طرح کا تغیر رونما ہوتا ہے اس کی چند مثالیں دے رہا ہوں کہ آپ کا طرززندگی شاید بدل جائے:
1- گھر کا گندھا ہوا آٹا ایک مخصوص مدت تک
پڑا رہے تو پھول جاتا ہےجسے خمیرہ آٹا کہتے ہیں
اس کا ذائقہ بدل جاتا ہے اور کھانے کے قابل نہیں رہتا۔
اس کے اندر 2 چیزیں پیدا ہوجاتی ہیں جو اسے ناکارہ بنا دیتی ہیں۔
2- گرمیوں میں بند کمرے میں یا بند برتن میں سالن زیادہ دیر تک پڑا رہے تو سڑجاتا ہے، اس کے اندر بدبو پیدا ہوجاتی ہے اور کیمیکل ری ایکشن ہوجاتا ہے۔اس کے نتیجے میں سالن کے اندر خودبخود ایک ابال پیدا ہوجاتا ہے اور چکھنے سے تھوڑا کھٹا محسوس ہوتا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کھانے میں دو چیزیں اضافی پیدا ہوگئیں ہیں۔جو یہ ہیں:
1- ہوا یعنی گیس
2- کھٹا پن یا ترشی یا تیزابیت
ان دو مثالوں کو مدنظر رکھ کر آپ سمجھیں کہ یہ برتن جس کے اندر غذا پڑی ہوئی ہے وہ آپکا معدہ ہے۔ اسی طرح جب معدے کے پٹھے
اسکا فعل ہم نے خود خراب کردیا ہو تو معدے کی کمزوری کی وجہ سے غذا زیادہ دیر تکمعدے میں پڑی رہتی ہے اور ہضم نہیں ہوتی۔اس کے اندر بھی بدبو اور ہوا پیدا ہوجاتی ہے۔
اس عمل کو تبخیر، گیس، ریح یا تیزابیت کہتےہیں۔
اب اگر آپ فرض کریں یہ معدے کے اندر پڑی ہوئی غذا جس کے اندر بدبو بھی ہے اور تیزابی خراب مادہ بھی ہے یہ ہضم ہوجاتی ہے جلد یا بدیر تو کیا ہوگا؟ تھوڑا غور فرمالیں۔
1- اس سے اچھی قسم کا خون نہیں بنے گا۔
اور اگر بن بھی گیا تو اس ناقص اور ردی خون سےعضلات، شریانیں، پٹھے، گردے، مثانہ، تمام
جوڑوں کے نظام میں خرابی پیدا ہوجاتی ہے اور اس کے نتائج بڑے بھیانک اور خطرناک ہو سکتے
ہیں۔
2- اس کے باعث، سینے یا پیٹ کی جلن، معدے کا ورم، معدے کے زخم یا السر، دل کی دھڑکن کا بڑھ جانا، پیٹ میں درد، شوگر، دل کی شریانوں
کا تنگ ہوجانا، مختلف قسم کے وسوسے، جلدی تھک جانا، جوڑوں کی دردیں، سستی، اعصابی کمزوری، مثانے کی کمزوری، قطرہ قطرہ پیشاب
آنا، نیند نہ آنے کا مسئلہ، سرعت انزال، جلدی بڑھاپے کے آثار وغیرہ شامل ہیں۔
3- غذا کے زیادہ دیر معدے میں پڑے رہنے ک وجہ سے اسکی غذائیت ختم ہوجاتی ہے۔ یعنی آپنے صرف اپنا پیٹ بھرا ہے۔غذا کے اندر موجود وٹامن، فولاد اور کیلشئیم وغیرہ مناسب طور پر جسم میں جذب نہیں ہوتے اور جب جذب نہیں ہوتے تو جسم میں
کمزوری پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہے، جسم کے اندر کا “ڈاکٹر” جب خود بیمار پڑجائے تو وہ بیماریوں کو جسم میں پیدا ہونے سے بچا نہیں پائےگا۔
جسم کی مدافعتی طاقت ختم ہو کر رہ جائے گی۔ اس کا علاج کیسے کیا جائے؟ اگر معاملہ زیادہ نہ بگڑا ہو تو کسی دوا کی ضرورت نہیں ہے۔
اس کا علاج آپ کے اپنے پاس ہے۔ اس کے لئے صرف چند احتیاطیں کرلیں، کچھ چیزیں چھوڑ دیں آپ خودبخود تندرست ہوجائیں گے۔
وہ تدابیر میں نیچے دے رہا ہوں آپ عمل کرنے کی طرف آئیں:
1- ہمارے پیارے پیغمبر صل اللہ علیہ وسلم ہمیشہ کھانے سے کچھ وقت پہلے پانی پی لیا کرتے تھے یا کبھی کبھار درمیان میں نوش فرماتے تھے۔
کھانے کے بعد آپ صل اللہ علیہ وسلم کبھی بھی پانی نہیں پیتے تھے۔
اس سے ہوتا کیا ہے؟ ہمارا معدہ ایک بڑے تندور کی طرح کام کرتا
ہے۔ اس کے اندر کی فضا بہت گرم ہوتی ہے۔ جب ہم غذا کھاتے ہیں تو معدہ مزید تپ جاتا ہے تاکہ غذا ہضم ہوجائے اور ہم کیا کرتے ہیں
اس تپے ہوئے تندور کو تباہ کرڈالتے ہیں۔ اس حالت میں نارمل پانی بھی نقصاندہ ہوتا ہے اور ہم ٹھنڈا ٹھار پانی یا کولڈ ڈرنک غٹا غٹ معدے میں انڈھیل لیتے ہیں۔ کھانا کھانے یا کوئی بھی چیز کھانے کے کم ازکم ایک گھنٹہ تک پانی نہ پیئیں۔
2- کھانا کھانے کے بعد ہلکی پھلکی چہل قدمی ضرور کریں۔
اگر ٹائم نہیں ہے تو 10 یا 15 بیٹھکیں نکال لیں۔
3- کولڈ ڈرنک اپنی عادت نہ بنائیں۔
کیا یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں اپنی زندگی پیسے دے کر تباہ کر ڈالیں۔ یہ ایک ایسا زہر ہے جو معدے کے کانٹے برباد کردیتا ہے۔
معدہ بیکار اور ہڈیاں بھربھری کردیتا ہے۔ پٹھے کمزور کرتا ہے، گردے ناکارہ کرڈالتا ہے۔
4- رات کا کھانا سونے سے کم از کم 3 گھنٹے پہلے کھایا جائے۔
5- کھانا کھانے کے فوری بعد ہم بستری نہ کی جائے اور مشت زنی کے شوقین بھی اپنا شوق پورا نہ کریں۔ کم از کم بھی 3 گھنٹے کا وقفہ
کرکے بیوی کے قریب جائیں۔
6- رات کے کھانے کے بعد کم از کم آدھ گھنٹے کی چہل قدمی کریں۔
7- ہمارے پیارے پیغمبر صل اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول تھا کہ آپ کھانے کے بعد کوئی میٹھی چیز کھایا کرتے تھے۔
آپ لوگ کوئی خاص اہتمام نہ کریں میٹھی ڈش کا ٹائم نہیں ہے آپ گھر سے باہر ہیں یا گھر میں ہیں تھوڑا سا “گڑ” کھانے کے بعد اپنی زندگی کا
معمول بنالیں۔ اس میں بہتر ہے زیادہ سفید گڑ نہلیاجائے کیوں کہ اس کے اندر کیمیکل ہوتا ہے۔ اچھا گڑ وہی ہے جو تھوڑا گہرے رنگ کا ہو۔
8- اکثر لوگ “پھکی” کھانے کے شوقین ہوجاتے ہیں بلاضرورت یا ہروقت پھکی کھانا بھی کولڈ ڈرنک
کی طرح معدے کو نقصان دیتا ہے۔
9- زندہ رہنے کے لئے کھائیں۔ نہ کہ کھانے کے لئے زندہ رہیں۔ پیٹ زیادہ نہ بھریں۔ ہمارے پیارے پیغمبر صل اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا ہے جو دنیا کی سب سے بڑی حکمت ہے کہ
پیٹ کے تین حصے کریں۔
ایک حصہ پانی کے لئے، ایک حصہ کھانے کے لئے اور
ایک حصہ ہوا کے لئے چھوڑا جائے۔ جو کوئی بھی اس پر عمل کرے گا کبھی بیمار نہیں ہوگا۔ ہم کیا کرتے ہیں کوئی شادی کا فنکشن ہو تو ایک
دن پہلے کھانے کا فاقہ کرلیتے ہیں اور فارمی چکن یا مٹن گلے تک پیٹ میں بھر لیتے ہیں اور اوپر سے کولڈ ڈرنک پی لیتے ہیں اور گھر آکر طبیعت خراب ہوجاتی ہے۔
10- کھانا ذائقہ لے کر کھائیں۔ خوب چباچباکر کھائیں، منہ کا لعاب ایک بہترین دوائی ہے جو ساتھ ساتھ غذا میں شامل ہوتی رہتی ہے اور کھانا ہضم ہوجاتا ہے۔
سنت کے مطابق کھائیں زیادہ ماڈرن مت بنیں  چمچ کانٹا اپنی زندگی سے نکال دیں۔ اور سب سے بہتر دوا کھانے کے بعد پانی نہ پینااور ہاتھ کی انگلیاں چاٹنا ہے۔ ہمارے پیارے پیغمبر صل اللہ علیہ وسلم کے اس عمل کو میڈیکل سائنس نے بھی تسلیم کیا ہے کہ
ہمارے ہاتھ کی انگلیوں کے پوروں میں ایک ایسا مادہ ہوتا ہے جو ہاضمے کے فعل کو ٹھیک رکھتا ہے اور غذا جسم کا حصہ بنتی ہے۔ اگر کوئی آپکے انگلیاں چاٹنے کے عمل پر تنقید
کرتا ہے یا مذاق کرتا ہے تو یوں سمجھیں وہ ہمارے پیارے پیغمبر
صل اللہ علیہ وسلم کی سنت کی توہین کامرتکب ہورہا ہے۔ بہت سے لوگوں نے انگلیاں چاٹنے کے عمل پر لطائف
بنا رکھے ہیں۔
اللہ سے ڈریں کہیں اسی پر آپکی پکڑ نہ ہوجائے۔ انگلیاں چاٹنے کو اپنا معمول بنائیں اور غذا بھی ہضم کریں اور ثواب بھی لیں، پنجابی میں کہتے
ہیں”نالے چبڑیاں نالے دو دو”۔
11- کھانا کھاتے ہوئے اگر کوئی پاس کھڑا ہے اس
کو بھی دعوت دیں، اس سے آپ کے رزق میں کمی نہیں آئےگی بلکہ اضافہ ہی ہوگا۔ اور اگر کسی کو دعوت دینے کا آپکا مزاج نہیں ہے تو پھر کسی کے سامنے مت کھائیں۔
کیونکہ ہو سکتا ہے کہ آپکا کھانا آپ کو ہضم ہی نہ ہو سکے اور نظروں میں آجائے۔ نظر ایک ایسا تیر ہے جو ہاتھی کو بھی گرا دیتی ہے۔
اسی لئے ہمارے پیارے
پیغمبر صل اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہوا ہے
کہ اپنے گھر میں پکا ہوا کھانا اپنے پڑوسی کو بھی
بھجواؤ جس کے گھر میں آپ کے گھر کے کھانے کے
پکنے کی خوشبوجارہی ہے۔ اس میں بھی یہی حکمت کارفرما ہے کہ آپ اس کے حسد کا شکار نہ ہوجائیں
اور آپ کا یہی کھانا کہیں آپکی بیماری کا باعث نہ
بن جائے۔ زندگی کو بہتر طور پر گذارنا چاہتے ہیں
تو اپنی خوراک اور کھانے کا انداز سنت کے مطابق
کرلیں۔ اللہ آپکو ہنستا مسکراتا رکھے۔
آخر میں آپ سب کی صحت کے لئے دعاگو ہوں،
اللہ آپکو ہمیشہ اپنی خاص رحمت سے نوازے،
صحت ہے تو زندگی ہے۔ اللہ آپکو کسی کا محتاج
نہ کرے اور ہمیشہ آپکو اپنی آمان میں رکھے۔
آپ سے خصوصی دعاؤں کی بھی درخواست ہے
کیونکہ جو دوسروں کے لئے خلوص کے ساتھ دعا
مانگتا ہے سمجھ لے وہ اپنے لئے مانگ رہا ہے۔
دعاؤں کا طالب
ان قیمتی معلومات کو شئیر کریں اللہ اپکو شفا دے

Leave a Reply